۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله موحدی کرمانی

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے ایرانی حکومت کی طرف سے پیٹرول کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کی ناکام حکمت عملی اور مبہم پالیسیوں سے عوام میں سخت ناراضگی پیدا ہوئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے ایرانی حکومت کی طرف سے پیٹرول کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کی ناکام حکمت عملی اور مبہم پالیسیوں سے عوام میں سخت ناراضگی پیدا ہوئی ہے اور حکومت کو مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ حکومت کو پیٹرول کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ کرنا چاہیے تھا جبکہ حکومت نے ایک ہی دفعہ پیٹرول کی قیمت میں تین گنا اضافہ کرکے عوام کے اندرشدید ناراضگی پیدا کی ہے۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے ایرانی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی آپ سے حج واجب و عمرہ و کربلا  اور مشہد کی زیارت کا خواہاں نہیں بلکہ اللہ تعالی آپ سے عوام کی خدمت چاہتا ہے کیونکہ آپ کے ہاتھ میں حکومت ہے آپ حکمراں ہیں آپ کو اپنے عہدوں کے ذریعہ عوام کی بہتری اور سہولیات کے لئے اقدامات عمل میں لانے چاہییں ، آپ کو یہ عہدے عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے کے لئے نہیں دیئے گئے ہیں بلکہ عوام کی مشکلات حل کرنے کے لئے دیئے گئے ہیں۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ ایسے بھی حکام دیکھے گئے ہیں جو مستحب حج کرنے کے لئے جاتے ہیں لیکن اپنی ذمہ داری پر عمل نہیں کرتے۔

 آیت اللہ  موحدی کرمانی نے ایران کے اقتصاد کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمنوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن، پابندیاں عائد کر کے اپنے مذموم عزائم نہیں حاصل کرپائے گا اور ایران کے حکام کو تدابیر کے ذریعے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دینا چاہئے۔

خطبوں کے دوران نمازیوں نے ملت ایران کے خلاف امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے اور اس کی مذمت کرتے ہوئے دشمنوں کی سازشوں کی ناکامی تک استقامت و پائیداری جاری رکھنے پر تاکید کی۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .